تاجروں کے لیے بڑی خوشخبری، بجلی کے بلوں کے ساتھ 30 ارب ٹیکس کی وصولی کا حکومتی فیصلہ واپس

اسلام آباد (پی این آئی) بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصول کرنے کاحکومتی فیصلہ واپس لے لیے گیا ہے اس حوالے سےذرائع کا کہنا ہے کہ تاجروں کے بجلی کے بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ ن لیگ کی اعلٰی قیادت کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی سے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہونا تھا تاہم اب 30ارب روپے کا اضافی ٹیکس دوسرے شعبوں پر مزید ٹیکس لگا کر پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہےکہ دوسرے شعبوں پر ٹیکس صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لگایا جائے گا۔یہ بات اہم ہے کہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجروں نےشدید احتجاج کیا تھا جس کے بعد ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے بھی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس لینے کی اپیل کی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close