لسبیلہ میں امدادی سرگرمیاں، پاک فوج کا ہیلی کاپٹر لاپتہ، کور کمانڈر کوئٹہ بھی سوار تھے، آئی ایس پی آر کی تصدیق

کوئٹہ (پی این آئی)کوئٹہ سے کراچی جاتے ہوئے آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہوگیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور بھی سوار ہیں۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں کور کمانڈر 12 کور سمیت 6 افراد سوار تھے اور ہیلی کاپٹر سے فلڈ ریلیف آپریشن کا معائنہ کررہے تھے۔

 

 

 

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی تلاش کا آپریشن جاری ہے۔واضح رہے کہ ٹویٹر پردعویٰ کیا جارہاتھا کہ اعلیٰ شخصیات کو کراچی لے جانے والا ہیلی کاپٹر پانچ گھنٹے سے لاپتہ ہے تاہم اب آئی ایس پی آر نے بھی اس کی تصدیق کر دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں