ملک کی 5 جماعتوں کا امریکہ میں فنڈز اکٹھا کرنے کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان کی 5 بڑی سیاسی جماعتوں کے امریکا میں فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے فرم رجسٹرڈ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔سما انویسٹی گیشن یونٹ کے ہیڈ زاہد گشکوری رجسٹرڈ فرمز کی تفصیلات منظرعام پر لے آئے۔ پاکستان کی پانچ بڑی سیاسی جماعتوں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور آل پاکستان مسلم لیگ ( اے پی ایم ایل ) نے فرمز رجسٹر کروائیں۔

نجی ٹی وی سماءسما کو حاصل دستاویزات کے مطابق فرمز کا مقصد امریکا میں پارٹیز کیلئے فنڈ اکٹھا کرنا تھا۔ پی ٹی آئی نے فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے متعدد فرمز رجسٹرڈ کیں۔ ایک فرم پی ٹی آئی یو ایس اے ایل ایل سی کے نام سے رجسٹرہوئی۔دستاویز میں یہ بھی درج ہے کہ دوسری فرم ساجد برکی کے نام سے رجسٹر کروائی گئی، پی ٹی آئی نے سال 2010 میں 2.344 ملین ڈالرز اکھٹے کیے، جب کہ سال 2014 میں‌ امریکی شہری آفتاب شاہ نے 75ہزار ڈالرز پی ٹی آئی کو ٹرانسفر کیے۔

اسی طرح سال 2015 میں سجاد برکی اور فیصل ارشاد نے 75 ہزار ڈالر جمع کیے، فیصل ارشاد اور سجاد برکی دونوں امریکی شہریت رکھتے ہیں اور دونوں نے سال 2017 میں 117 ہزار ڈالرز کی فنڈنگ کی۔دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ پاکستان قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم ) پاکستان نے بھی امریکا میں فرم کو بحیثیت این پی او رجسٹر کرایا۔اس رجسٹریشن کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس پر ایم کیو ایم کی جانب سے نائن زیرو کا پتا درج کرایا گیا۔

اس سلسلے میں عباد الرحمان اور اعجاز صدیقی نے امریکا سے ایم کیوایم کیلئے فنڈنگ کی۔ یہ فنڈنگ ایم کیو ایم کے پاکستان میں‌ متعدد پراجیکٹس کیلئے استعمال کی گئی۔سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کی بھی امریکا میں رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے، سما کی تحقیقات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ ایل ایل سی بھی امریکا میں رجسٹرڈ ہے، اس سلسلے میں اے پی ایم ایل نے امریکا میں تین فرمز کو ہائر کیا۔

جس کیلئے رضا بخاری اور عدیل شاہ کی خدمات حاصل کی گئیں اور ان کے ذریعے فرمز ہائر کی گئیں۔ پرویز مشرف کیلئے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالرز فنڈ اکھٹے کیے گئے۔ اس سلسلے میں اے پی ایم ایل نے امریکا میں تین فرمز کو ہائر کیا۔ جس کیلئے رضا بخاری اور عدیل شاہ کی خدمات حاصل کی گئیں اور ان کے ذریعے فرمز ہائر کی گئیں۔ پرویز مشرف کیلئے 2 لاکھ 70 ہزار ڈالرز فنڈ اکھٹے کیے گئے۔

اے پی ایم ایل کیلئے بالترتیب سال 2011 میں ایک لاکھ 30 ہزار اور 2012 میں 33 ہزار 500 ڈالر اکٹھا کیے گئے۔پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے فرم رجسٹرکرائی، فرم سابق صدر آصف علی زرداری کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔اسی طرح مسلم لیگ (ن) نے 2018 میں فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے اپنی فرم کو امریکی محکمہ انصاف میں رجسٹر کرایا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close