دورہ فرانس کے موقع پر سعودی ولی عہد کا مہنگے ترین گھر میں قیام، مالک بھی خود ہی نکلے

اسلام آباد(پی این آئی) سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ فرانس کے دوران مہنگے ترین گھر میں قیام ، مالک بھی خود ہی نکلے ۔ انگلش اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے فرانس کے دارلخلافہ پیرس کے مضافات میں حویلی نما وسیع گھر ساڑھے ستائیس کروڑ یوروجو پاکستانی کرنسی کے مطابق(تقریبا66ارب 46کروڑ) میں خریدا تھا ۔ یہ وسیع و عریض گھر کسی’’ور سیلیس محل‘‘ سے مشابہہ تیار کیا گیا ہے ۔

ورسیلیس محل کبھی فرانس کے شاہی خاندان کی رہائش گاہ ہوا کرتا تھا۔محمد بن سلمان کا گھر سات ہزار مربع میٹر رقبے پر محیط ہے ۔ ابتدائی طور پر اس کے بارے میں کسی کو معلوم نہیں ہو سکا تاہم نیویارک ٹائمز نے شیل کمپنیوں اور ان کی ملکیتی جائیدادوں سے متعلق انکشاف کیا کہ یہ گھر کسی اور کا نہیں بلکہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کا ہے ۔

close