شیخ رشید نے نواز شریف کی واپسی سے متعلق حیران کن پیشنگوئی کر دی

راولپنڈی (پی این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہےکہ نوازشریف واپس نہیں آئیں گے جب کہ اکتوبر اور نومبر میں الیکشن ہوں گے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، اس کے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے گھٹایا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے لکھا کہ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا، سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے، پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا، نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی، اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا اور ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں