پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ ووٹ کس کو دینا ہے، ق لیگ کے سینئر رہنما کا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے اور ق لیگ کے رہنما مونس الٰہی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ان کے والد چوہدری پرویز الٰہی لاہور سے ویڈیو کال پر سپریم کورٹ میں موجود تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی کے کسی بھی ممبر کو نہ زبانی اور نہ ہی تحریری نوٹس دیا گیا۔ مونس الہیٰ نے دعویٰ کیا کہ الیکشن سے ایک رات پہلے دوبارہ پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ ہوئی تھی، پارلیمانی پارٹی میٹنگ میں فیصلہ ہوا تھا کہ ووٹ پرویز الٰہی کو ہی دینا ہے۔

یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے کیس میں فل کورٹ بنانے کی استدعا مسترد کردی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں