ظہیر کا ساتھ کبھی نہ چھوڑنے والی دعا زہرا کی کراچی روانگی سے قبل ہنستی مسکراتی تصویر وائرل

لاہور (پی این آئی)دعا زہرا کی کراچی روانگی سے قبل ہنستی مسکراتی تصویر وائرل ہو گئی ۔سوشل میڈیا پر دعا زہرا کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے جس میں انھیں پولیس اور سکیورٹی کے لیے مختص افراد کے ہمراہ ہنستے مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔تصویر سے متعلق مختلف یوٹیوبرز کا دعویٰ ہے کہ زیر غور تصویر دعا کی کراچی روانگی سے قبل لاہور میں لی گئی ہے جس کے بعد دعا موٹر وے کے ذریعے کراچی کیلئے روانہ ہو گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہورکی مقامی عدالت نے دعا زہراکو کراچی بھجوانے کا حکم دیا تھا، جوڈیشل مجسٹریٹ رضوان احمد نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ دعا زہرا کو جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی غربی کی عدالت میں پیش کیا جائے اور دعا کی جان کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں