عدلیہ کیخلاف بیانات شروع، فوج کیخلاف جلد شروع ہو جائیں گے، فواد چوہدری کی ن لیگ پر تنقید

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے عدلیہ پر تنقید کرنے پر مسلم لیگ ن کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاہے کہ (ن )لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے، آپس میں طے کیا ایک پرو اسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ 100 پیاز اور 100 چھتر کا محاورہ جیسا ن لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے،

(ن )لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے، آپس میں طے کیا ایک پرو اسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک کا منجن ناکام ہو تو دوسرا آگے کر دو، یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، اب ن لیگ کو لگا عمران خان کے خلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئی، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں۔وفاقی فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہو گئے ہیں،

فوج کے خلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ 1990 والے لوگ اب نہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے۔انہوںنے کہاکہ (ن )لیگ کی حکمت عملی اسے سیاست سے مکمل باہر کر دے گی تاہم اداروں کو نقصان ہو گا، اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو ن لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں