ن لیگ کو بڑا دھچکا لگ گیا ، پنجاب اسمبلی میں ایک اور سیٹ کم ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی )ن لیگ کو بڑا دھچکا ، پنجاب میں ایک اور سیٹ کم ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کاشف چودھری کی نااہلی ختم کرن کے حوالے سے درخواست پر سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا تے ہوئے اسے رد کر دیا ہے جس کے بعد پنجاب میں ن لیگ کی ایک اور سیٹ کم ہو گئی ہے ۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری اپنی نااہلی ختم کروانے میں ناکام ہو گئے۔

کاشف چوہدری نے اپنی نااہلی کا فیصلہ ختم کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کیا تھا، تاہم ہفتے کے روز اعلٰی عدالت نے بھی لیگی ایم پی اے کی نااہلی ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ن لیگی رکن کاشف چودھری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کی تھی، بعد ازاں انہوں نے مخالف فریق عبدالغفور کے ساتھ سمجھوتے پر انٹرا کورٹ اپیل واپس لے لی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں