حکومت نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق خاموشی توڑ دی

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق خاموشی توڑ دی ۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی اطلاعات (انفارمیشن) نہیں ہیں۔ اداروں کا نیوٹرل ہونا خوش آئند ہے، کسی ادارے نے مداخلت چھوڑ دی تو ہمیں خوش ہونا چاہیے کیونکہ اداروں کو نیوٹرل ہوکر آئین کی حدود میں واپس آنا ہے۔ نئے چیئرمین نیب کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ اُن کا پولیس یا آئی بی کا پورا کیریئر بے داغ ہے، کوئی بھی شخص اس حوالے سے اُن پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

اسلام آباد میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے بعد مختلف قسم کے تجزیے سامنے آئے جن کی وضاحت کیلیے ہم پیش ہوئے تاکہ عوام میں پھیلائی جانے والی بے چینی ختم کردیں۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو اپنی نشستیں ملیں البتہ ایسے علاقے جہاں ہمارا ووٹ بینک نہیں تھا ہمیں وہاں سے بھی عوام نے محبت دی، شکست کی دیگر وجوہات میں سے ایک وجہ منحرف اراکین کو ٹکٹ پر فوقیت دینا بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں