تھرپارکر میں لمپی وائرس نے پنجے گاڑ لیے، 30 سے زائد جانور ہلاک

تھرپارکر (آئی این پی ) دیگر علاقوں کے بعد تھرپارکر میں بھی لمپی وائرس نے پنجے گاڑ لیے ۔ محکمہ لائیو اسٹاک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق تھرپارکر میں لمپی اسکین وائرس کے لاتعداد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جبکہ تاحال ویکسینیشن نہیں ہوسکی ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ تھرپارکر میں لمپی اسکین وائرس کے 124 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 30سے زائد جانور بھی ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مٹھی میں دس، اسلامکوٹ میں پانچ، چھاچھرو میں دس، ننگرپارکر میں دو،ڈیپلو میں دو اور کلوئی میں ایک گائے ہلاک ہوئی ہیں۔

اسکے علاوہ محکمہ لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور تحصیلات کے موبائل انچارج افیسوں سے غائب رہے جس کے باعث 9لاکھ سے زائد جانوروں کو ویکسینیشن نا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ کل 12 لاکھ 20 ہزار بڑے جانوروں میں سے ابھی تک 3 لاکھ 16ہزار 971جانوروں کی ویکسین کی گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close