رانا ثنا اللہ کو رہا نہیں کیا گیا بلکہ وقتی ضمانت دی گئی

کراچی(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو رہا نہیں کیا گیا بلکہ وقتی ضمانت دی گئی ہے، راناثنا اللہ بتائیں وہ عدالت کے سامنے پیش کیوں نہیں ہورہے ہیں؟انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بعد اب سندھ میں تبدیلی لائیں گے۔

 

سندھ سے پیپلزپارٹی کی حکومت کا خاتمہ کریں گے۔میڈ یا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نام نہاد سیاستدانوں کے دن ختم ہونے والے ہیں، مضبوط پاکستان عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close