پہاڑی سے بڑا پتھر آرہا تھا لیکن عمران کو ہٹادیا گیا اور وہ پتھر شہباز شریف پر آگرا، ماہر علم نجوم کی گفتگو

اسلام آباد(پی این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں عمران خان سے متعلق انکشاف کیا ہے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو ایک ماہر علم نجوم نے بتایا کہ ان پر ایک بہت بڑا پتھرگرنے والا تھا لیکن عمران خان کوہٹا دیا گیا اور وہ پتھر شہباز شریف اور ان کی حکومت پر گرگیا۔

شیخ رشید کے مطابق عمران خان نے یہ بات کور کمیٹی کے اجلاس میں بتائی تھی کہ ایک بڑے ماہر علم نجوم نے بتایا کہ پہاڑی سے بڑا پتھر آرہا تھا لیکن عمران کو ہٹادیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں