شہباز گل کی حوالات میں بند ہونے کی تصویر سامنے آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی حوالات میں بند ہونے کی تصویر وائرل ہوگئی۔الیکشن کمیشن کے حکم کے بعد پولیس نے شہباز گل کو آج مظفر گڑھ سے گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے شہباز گل کو تھانہ صدر علی پور منتقل کیا جہاں انہیں حوالات میں بند کیا گیا ہے۔

شہباز گل کی حوالات میں بند کیے جانے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔خیال رہے کہ شہبازگل کو آج مظفر گڑھ سےمسلح گارڈلے کرگھومنے پرگرفتار کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں