حلقہ پی پی 97 فیصل آباد، جیت کس کی ہوئی؟ غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا

فیصل آباد (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 97 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کرلی۔فارم 47 کے مطابق پی پی 97 میں تحریک انصاف کے امیدوار علی افضل ساہی 67 ہزار 22 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار اجمل چیمہ 54 ہزار 266 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں