پنجاب میں ضمنی الیکشن، ن لیگ کو بھی پہلی کامیابی مل گئی

بہاولنگر (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کو پہلی کامیابی مل گئی۔ن لیگ کو یہ کامیابی پی پی 237 بہاولنگر سے ملی ہے ۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق یہاں سے مسلم لیگ ن کے امیدوار خادم حسین وٹو 61 ہزار 248 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب رضا 25 ہزار 227 دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔

 

 

خیال رہے کہ اس سے قبل دو نشستوں کے مکمل غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج سامنے آئے ہیں جہاں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی ہے۔ پی ٹی آئی نے ڈیرہ غازی خان اور ملتان سے کامیابی سمیٹی ہے۔نوٹ: یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ ہے جو میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سرکاری اور حتمی نتیجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں