ضمنی انتخابات ، ن لیگ کتنی سیٹ سے جیت جائے گی ،حامد میر کا بڑا انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )سینئر اینکر پرسن و تجزیہ کار حامد میر نےکہا ہے کہ ’’سردار ایاز صادق کا دعویٰ ہے کہ مسلم لیگ ن بیس نشستیں جیت جائے گی ،آپ خبر کے مطابق مسلم لیگ ن 14 یا 15 نشستیں جیتے گی ۔ سینئرصحافی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ وہ 16 نشستیں جیتے گی ، ساتھ ہی ساتھ تحریک انصاف نے صبح صبح دھاندلی کا شور بھی مچا دیا ہے یہ شور انکے اپنے ہی ووٹرز کی حوصلہ شکنی کریگا۔

دوسری جانب لاہور کے حلقہ پی پی 158میں مبینہ طور پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے تشدد کر کے لیگی کارکن کا سر پھاڑ دیا ، زخمی کارکن نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے جمشید اقبال چیمہ کی ایماء پر اس پر تشدد کیا اور سر پھاڑ دیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں