لیگی کارکنوں نے شاہ محمود قریشی کو پولنگ اسٹیشن میں داخلے سے روک دیا

اسلام آباد (پی این آئی )مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے شاہ محمود کو پولنگ سٹیشن میں جانے سے روک دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ن لیگ کے کارکنوں نے پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روک دیا ہے ۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ پرایزائیڈنگ افسر گلو بٹ بن گیا ہے، ووٹ نہیں کاسٹ کرنے دے رہا، شیر والی پرچی لے کر آؤ اس کا ووٹ کاسٹ ہوگیا، آدھا گھنٹہ ووٹر کو خوار کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں