کسی مسٹر ایکس، وائے اور زیڈ کو نہیں جانتے، عمران خان کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا واشگاف اعلان

اسلام آباد(آئی این پی) الیکشن کمیشن کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی مسٹر ایکس، وائے اور زیڈ کو نہیں جانتے، چیف الیکشن کمشنر کو حمزہ شہباز اور مریم نواز سے چھپ کر ملنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اپنا آئینی کردار بلا کسی خوف و خطر ادا کرتے رہیں گے، آپس کے جھگڑوں کو اپنے تک محدود رکھیں کیونکہ ہمارے لیے سب یکساں حیثیت رکھتے ہیں، سیاستدان خود چیف الیکشن کمشنر سے ملنے آتے ہیں، الزام لگانا بہت آسان ہے، لہذا کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

اس حوالے سے ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب ضمنی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز، آر اوز، مانیٹرنگ ٹیمیں اور صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کو چوکس رہنے کی ہدایت کی گئی ہے، پر امن پولنگ کے لئے سکیورٹی اداروں کو اپنا موثر کردار ادا کرنے کو کہا گیا ہے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا خوف و امتیاز قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ اشتعال اور دبا میں آئے بغیر اپنا آئینی کردار ادا کرتے رہیں گے، پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شفاف الیکشن کو یقینی بنائیں گے۔ پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شریں مزاری نے کہا ہے ہمیں دیوارسیمت لگا، آزادانہ ومنصفانہ انتخاب چاہتے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں