بلوچستان میں بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد کتنی ہو گئی؟ پی ڈی ایم اے نے پریشان کن اعداد و شمار جاری کر دیئے

کوئٹہ(پی این آئی)پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں مون سون بارشوں سے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے دوران پیش آئے مختلف واقعات میں 64 اموات ہوئیں اور 49 افراد زخمی ہوئے جبکہ مرنے والوں میں 18 مرد، 24 خواتین اور 22 بچے شامل ہیں۔پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں کے دوران 730 مکانات تباہ ہوئے جبکہ 6 پل اور 2 ڈیمز کو بھی نقصان پہنچا۔رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے کوئٹہ، ژوب، پشین، کوہلو، کیچ، لورالائی اور قلعہ سیف اللّٰہ زیادہ متاثر ہوئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close