موسم کی خرابی، ٹرینوں کی آمدورفت میں تا خیر، مسافر پریشان

لاہور (پی این آئی ) موسم کی خرابی اور ریلوے ٹریک کی مرمت کے باعث متاثر ہونے والا ٹرینوں کا شیڈول اب تک بحال نہ ہوسکا، ٹرینوں کی آمدورفت میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ملک بھر میں ٹرینوں کا شیڈول اب تک متاثر ہے، لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس دوپہر 3 کے بجائے رات 8 بجے روانہ ہوگی۔

لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس شام ساڑھے پانچ کے بجائے اب رات 8 بجے روانہ ہوگی، اس کے علاوہ شاہ حسین ایکسپریس رات ساڑھے 7 کے بجائے رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔خیال رہےکہ حالیہ مون سون بارشوں کے باعث ٹرینوں کی آمدورفت شدید متاثر ہوئی ہے، گزشتہ دنوں سندھ میں جھمپیر ریلوے ٹریک پر شگاف کے باعث بھی ٹرینیں تاخیرکا شکار ہوئی تھیں جس نے شیڈول کو متاثر کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں