مظفرآباد، وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے ایوان صحافت کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

مظفرآباد (آئی اے اعوان) وزیراعظم آزاد سردار تنویر الیاس نے مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا ۔عمارت کے مختلف حصوں کے معائنہ کے موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے عمارت کی تعمیر میں استعمال کیئے گئے میٹریل کے کی کوالٹی سے متعلق انجینئرز اور ٹھیکدار سے سوال پوچھ کر سب کو حیران کر دیا۔

مرکزی ایوان صحافت مظفرآباد نو تعمیر شدہ عمارت کے حوالہ پی پی ایچ حکام اور کنٹریکٹر کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔ افتتاحی تقریب میں اپوزیشن لیڈر چوہدری لطیف اکبر، وزراء حکومت خواجہ فاروق احمد، دیوان علی خان چغتائی، عبدالماجد خان، چوہدری محمد اکبرابراہیم، معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات‘ سمال انڈسٹریز کارپوریشن و ماحولیات چوہدری محمد رفیق نیئر، مشیر برائے اوقاف حافظ حامد رضا،

چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان، سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری پی پی ایچ غلام بشیر مغل، ڈائریکٹرجنرل اطلاعات راجہ اظہر اقبال، چیئرمین ایم ڈی اے سید اظہر گیلانی، معاون وزیراعظم راجہ سبیل سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلاء، تاجران سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب آمد پر وزیراعظم کاصدر سینٹرل پریس کلب سید آفاق حسین شاہ اور پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک کااستقبال کیا۔۔۔۔

close