امریکی یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ، 6 ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے

شکاگو (پی این آئی) امریکی شہر شکاگو کے مضافات میں یوم آزادی کی پریڈ کے راستے میں فائرنگ سے 6 افراد ہلاک، درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ شکاگو پولیس کے مطابق شہر کے علاقے ہائی لینڈ پارک میں ہونے والی فائرنگ سے دو درجن افراد زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم 18 سے 20 برس کی عمر کا ہے، جائے وقوعہ سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔ مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔

اس حوالے سے ایف بی آئی سمیت دیگر ایجنسیاں مقامی پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔ شکاگو پولیس نے شہریوں کو فائرنگ کے علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے بعد سالانہ پریڈ روک دی گئی اور لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close