آٹا، چینی، گھی، دالیں اور چاول سستے، وزیراعظم نے عوام کو بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم شہبازشریف نے غریب عوام کو 5 اشیاء پر بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول پر سبسڈی کیلئے 68 ارب 22 کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے، وزیراعظم پیکج کی سمری کی منظوری ای سی سی اور کابینہ سے لی جائے گی۔ دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے غریب عوام کو آٹا، چینی، گھی، دالوں اور چاول سمیت 5 اشیاء پر بڑا ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

جس کے تحت آئندہ ایک سال کیلئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی کیلئے 68 ارب 22 کروڑ سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر وزارت صعنت وپیداوار نے ریلیف پیکج کی منظوری کیلئے سمری تیار کرلی ہے، بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے غریب عوام کیلئے 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی مزید ایک سال کیلئے جاری رہے گی۔سبسڈی کیلئے مالی سال 2022-23 میں 68 ارب 2 کروڑ 40 لاکھ روپے رقم مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، وزیراعظم پیکج کی سمری کی منظوری اقتصادی رابطہ کمیٹی اور وفاقی کے اجلاس میں لی جائے گی۔مزید برآں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا گیا تمام ایجنڈا منظور کرلیا گیا ہے، لوڈمینجمنٹ پلان پر کابینہ کو بریفنگ دی گئی،کابینہ اجلاس کو توانائی کے مختلف تاخیری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، کابینہ کو زیرتکمیل منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

 

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب تھرمل منصوبہ 26 ماہ تاخیر کا شکار رہا، بجلی بنانے کے لئے وزارت توانائی کی کابینہ میں تجویز، بجلی بنانے کیلئے امپورٹڈ ایندھن کے بجائے مقامی وسائل کو استعمال کیا جائے۔ایس ای سی پی کے آڈٹ کیلئے آڈیٹرز کی تقرری کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 13 جون کے فیصلوں اور قانون سازکمیٹی کے 29 جون کے فیصلوں کی توثیق کی گئی، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close