عمران خان کے خلاف کون کون وعدہ معاف گواہ بنے گا؟ منحرف پی ٹی آئی رہنما کا ہوشربا انکشاف

لاہور (پی این آئی) پی ٹی آئی کی منحرف رہنما اور پنجاب اسمبلی کی رکن عظمیٰ کاردار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان وائٹ کالر کرائم کرتے رہے، خود پیچھے رہے اور اپنے ساتھ کے لوگوں سے کرپشن کروائی۔ عظمیٰ کاردار نے کہا کہ عمران خان کے دور حکومت میں جتنی کرپشن ہوئی اس کا 70 فیصد حصہ بنی گالہ گیا اور 30 فیصد باقیوں کی جیبوں میں گیا۔ ایک ویڈیو انٹرویو میں عظمیٰ کاردار کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کوئی نہ کوئی ناجائز کام کروانے کیلیے خان صاحب سے فائلیں سائن کرواتی رہیں،

پوسٹنگز اور ٹرانسفرز میں 10 لاکھ روزانہ ان کے اکاؤنٹس میں جاتے تھے۔ پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ جلد طاہر خورشید اور فرح گوگی وعدہ معاف گواہان بنیں گے کیونکہ اپنی جان سب کو پیاری ہوتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خان صاحب اور جہانگیر ترین کے درمیان مسائل کی وجہ بھی بشریٰ بی بی ہیں۔ عمران خان کے موبائل فونز بھی بشریٰ بی بی کے کنٹرول میں ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close