وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عوام سے کیا وعدہ پورا کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایت پر مزید 8 اسپیڈو بسیں بہاولپور پہنچ گئی ہیں۔ ٹوئنٹی فورنیو زکے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے گزشتہ ماہ دورہ بہاولپور کے موقع پر سابق دور میں بند کی گئی بہاولپور اسپیڈو بس سروس عوامی مطالبے پر بحال کر دی تھی۔ حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ

پہلے مرحلے میں 12 اسپیڈو بسوں سے سروس کا آغاز کیا گیا ہے جبکہ عوامی مطالبے پر دوسرے مرحلے میں مزید 8 بسوں کا آغاز کر دیا گیا، جنوبی پنجاب کے عوام سے کیا ہر وعدہ پورا کریں گے۔ واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل کراچی کے لیے پیپلز بس سروس منصوبے کا افتتاح کریں گے، محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے پیپلز بس سروس منصوبے کی افتتاحی تقریب کل دوپہر 12 بجے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں