آخرکار سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(پی این آئی)ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد آج 1850 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1850 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 300 روپے ہوگیا ہے

جبکہ10گرام سونے کا بھاؤ 1586 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 24 ہزار 571 روپے ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر بڑھ کر 1839 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں