تحریک انصاف کے واٹس ایپ گروپس میں پاک فوج کیخلاف ایک اورمہم چلانے کی تیاری

اسلام آباد(پی این آئی)سوشل میڈیا پر پاک فوج کیخلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔جس میں پاک فوج اورسپہ سالار کیخلاف ہرزہ سرائی کی جارہی ہے ۔ ملکی اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنیوالے اکائونٹس زیادہ ترتحریک انصاف کے سپورٹرز کے ہیں ۔پاک فوج کیخلاف آج ایک اور سوشل میڈیا ٹرینڈ چلانے کی تیاری ہو رہی ہے کس کا انکشاف قبل از وقت ہو چکا ہے۔

واٹس ایپ گروپس میں پاک فوج کیخلاف مواد شئیر کیا جارہا ہے جس میں نیا ٹرینڈ بنانے کی تیاری چل رہی ہےتاہم فوج کیخلاف ایسا ٹرینڈ بنانا انتہائی تشویشناک ہے کیونکہ فوج ملک کی سلامتی کی ضامن ہے اور عوام کا فوج سے اعتبار اٹھا تو یقیناََ ملکی سالمیت کو خطرہ ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close