اسلام آباد (پی این آئی) ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے مسئلے سے نجات کے لیے پیداوار اور کھپت میں فرق کم کرنے کی خاطر وزارتِ پاور ڈویژن نے بڑے اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ پاور ڈویژن نے اس ضمن میں سمری تیار کر لی ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ان بڑے اقدامات کے تحت ملک بھر کے کمرشل فیڈرز کو شام 7 بجے سے رات 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزکورہ کمرشل فیڈرز پر دن کے اوقات میں لوڈ شیدنگ نہیں ہو گی،
ان کمرشل فیڈرز کی بندش سے 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک ٹیوب ویلز کے فیڈرز کی بھی بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹیوب ویل والے فیڈرز بند ہونے سے 3 ہزار میگا واٹ بجلی کی بچت ہو گی۔ ذرائع کہنا ہے کہ ان تجاویز کی اسی ہفتے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تاجروں کے دکانیں جلد بند کرنے سے انکار پر مبادل تجاویز بھی تیار کر لی گئی ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں