فارن فنڈنگ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف دے دیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کو فارن فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 دن میں کرنے کا سنگل بینچ کا حکم کالعدم قرار دے دیا ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی انٹراکورٹ اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن پر شک کی گنجائش نہیں، تمام جماعتوں سے ایک سا برتاؤ ہو گا۔ توقع ہے الیکشن کمیشن تمام جماعتوں کے کیسز مناسب وقت میں نمٹائے گا۔ عدالت نے تمام سیاسی جماعتوں کی ممنوع فنڈنگ کی تحقیقات ایک ساتھ کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک کوئی آرڈر پاس نہیں کیا،

الیکشن کمیشن کے نمائندے نے یقین دہانی کرائی ہے کہ سب سیاسی جماعتوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی آگے بڑھائی جائے گی۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت امید کرتی ہے الیکشن کمیشن باقی جماعتوں کے خلاف کارروائی بھی مناسب وقت میں مکمل کرے گا اور کارروائی شفاف انداز میں آگے بڑھائی جائے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close