عوام تیاری کر لیں، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی ) پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے ، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق ذرائع کے مطابق اوگرا نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ پیٹرول 29 روپے جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز ہے۔تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات پر ورکنگ سمری پیٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی ۔ نجی ٹی وی اے آروائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی

قیمتوں میں اضافے کی ورکنگ تیار کی گئی ہے، سمری کا جائزہ لینے کے بعد 16 جون سے نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔حکومتی ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات مزیدمہنگی ہونے کا امکان موجودہے تاہم وزیراعظم شہباز شریف قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 23 روپے 3 پیسےفی لیٹر اور لائٹ ڈیزل پرفی لیٹر 8 روپے 8 پیسے سبسڈی دی جارہی ہے جبکہ حکومت پہلے ہی پیٹرول پرفی لیٹر سبسڈی 9 روپے 32 پیسے برداشت کررہی ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے مٹی کے تیل پر سبسڈی ختم کردی تھی جبکہ اس وقت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم لیوی زیرو ہے۔خیال رہے گذشتہ ماہ شہباز حکومت پیٹرول کی قیمت میں 60 روپے کا اضافی کرچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں