مہنگائی مزید بڑھے گی، سابق وزیر خزانہ کا دعویٰ

اسلام آ باد (پی این آئی) سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں شوکت ترین نے کہا کہ مفتاع اسماعیل سے کہنا چاہتا ہوں کہ بازار جھوٹ نہیں بولتے۔سٹاک اور کرنسی مارکیٹ نے حکمرانوں کا بجٹ مسترد کردیا ہے۔

شوکت ترین نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی، مہنگائی عام آدمی کو بدستور پریشان کیے جارہی ہے، نئے انتخابات کا وقت ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں