عمران خان کی حکومت گرنے کی وجہ دورہ روس قرار دیدیا گیا، عمران خان ایماندار آدمی قرار

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان میں موجود روس کے سفیر ڈینئل گنیش نے کہا ہے کہ دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنا۔نجی ٹی وی چینل” کے مطابق ایک نجی نیوز چینل کو انٹرویو میں روسی سفیر ڈینئل گنیش نے کہا دورہ روس عمران خان حکومت کے گرنے کی وجہ بنی، عمران خان کا ماسکو میں ہونا اور یوکرین پر حملہ ایک اتفاق ہے، اگر عمران خان کو پتا ہوتا تو اس دن کبھی نہ آ تے۔

 

عمران خان بنیادی طور پر ایک ایماندار آدمی ہے اور وہ اپنے لوگوں کی بہتری چاہتے ہیں۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا بیماری میں مبتلا ہونے سے متعلق سوال پر ڈینئل گنیش نے کہا صدر پیوٹن خیریت سے ہیں اور اپنے کام کر رہے ہیں، میں مغربی میڈیا کی روس کے حوالے سے خبروں پر کبھی یقین نہیں کرتا۔روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے روسی سفیر نے کہا روس کو نیٹو کی نقل و حرکت پر تشویش تھی، ہمارے بارڈر پر نیٹو کی نقل و حرکت یوکرین جنگ کی وجہ بنی۔ان کا کہنا تھا یوکرین نے نیٹو میں شمولیت کا اعلان کیا، یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ہماری خود مختاری پر حملہ تھا، نیٹو کی روس کی سرحدوں پر نقل وحرکت شروع ہوگئی تھی جو ہمارے لیے خطرہ تھی۔دو روز قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رو سی قونصل جنرل آندرے فیڈروف نے کہا تھا پاکستان حکومت رابطہ کریگی تو ہم سستا تیل فراہم کریں گے۔

 

سابق وزیر اعظم کے دورہ روس میں تیل کی تجارت پر بات ہوئی تھی۔قو نصل جنرل نے کہا تھا سستا تیل خریدنے کیلئے پاکستان کی جانب سے کوئی سرکاری خط موصول نہیں ہوا، روس پر پابندیاں پاکستان سے تجارتی تعلقات کو متاثر کرسکتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close