ہم نے نیوٹرل کو بتایا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہوجائے گی، عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے نیوٹرل کو بتایا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہوجائے گی، شوکت ترین نے بھی نیوٹرل کو آگاہ کیا تھا۔حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں ہے، ان کی حکمت عملی صرف کرپشن کیسز ختم کرنا ہیں، آصف زرداری کو جیل میں بھیجنے والا نوازشریف تھا، ان کے 10سالوں میں قرضے چڑھے،

حکومت نے ایف آئی اے، نیب اور پارلیمنٹ کو ختم کردیا۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے دور میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی، ان لوگوں نے ہماری حکومت کے خلاف مارچ کیا، یہ لوگ این آر او ٹو لیتے لیتے اداروں کو تباہ کردیں گے، ہرسال کرپشن کی رقم چوری ہوکر بیرون ملک جاتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بڑی سازش ہوئی اور واضح بھی ہوگیا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ صدر پاکستان نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کیا، آصف زرداری اور شہبازشریف نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے، تحریک انصاف کے دور میں معیشت میں بہتری آرہی تھی، اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پھنسایا گیا ہے، اگر آپ کو پھنسایا گیا ہے تو الیکشن کا اعلان کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں