بابر اعظم کی گلوز پہن کر فیلڈنگ ، پاکستان کو 5 پنالٹی رنز دینا پڑ گئے

لاہور(پی این آئی) دوسرے ون ڈے میں بابر اعظم کے گلوز پہن کر فیلڈنگ کرنے پر پاکستان کو 5 پنالٹی رنز دینا پڑ گئے۔کرکٹ قوانین کے مطابق وکٹ کیپر کے سوا کسی بھی فیلڈر کو گلوز پہننے کی اجازت نہیں ہوتی، میزبان کپتان کی اس غلطی پر ویسٹ انڈیز کو 5 پنالٹی رنز دیئے گئے تھے۔دونوں ٹیموں کے مابین مقابلہ یکطرفہ ہونے کی وجہ سے ان رنز سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا لیکن کسی کانٹے دار مقابلے میں اس طرح کی غلطی مہنگی پڑسکتی تھی

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں