زلزلے کے شدید جھٹکے، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

سوات(پی این آئی) کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، کلمہ طیبہ کی صدائیں، خوف و ہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں ہفتے کی شام کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوات، مینگورہ اور دیگر علاقوں میں آنے والے زلزلے نے خوف و ہراس پھیلا دیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ بتایا گیا ہے کہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4 عشاریہ 6 فیصد جبکہ گہرائی 191 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے مرکز کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کوہ ہندوکش کا علاقہ زلزلے کا مرکز تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں