معیشت بچانی ہے تو اسحاق ڈار کو واپس لاؤ،سوشل میڈیا پر مطالبہ زور پکڑ گیا

اسلام آباد (پی این آئی )مہنگائی میں پسے عوام کواسحاق ڈار کی یاد ستانے لگی،سوشل میڈیا پر اسحاق ڈارسے وطن واپس آکر معیشت سنبھالنے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا صارفین اسحاق ڈار سے درخواست کررہے ہیں کہ واپس آئیں معیشت کوٹریک پر لائیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی کے مطابق صارفین کاکہناہے کہ موجودہ حالات میں اسحاق ڈار ہی ملک کو معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔

معیشت چلانامفتاح اسماعیل کے بس کی بات نہیں۔ ایک صارف نے تواسحاق ڈار کومعاشی جادوگر قرار دےدیا۔ کہاجب تک اسحاق ڈار وزیر خزانہ رہے ملکی معیشت کو پر لگے رہے۔ایک صارف نے کہاکہ یہ اکانومی مفتاح سے نہیں سنبھالی جا رہی۔اگر ن لیگ الیکشن جیتنا چاہتی ہے تو اسحاق ڈار صاحب کو واپس لائے اور وزیرخزانہ بنا ئے ،اسحاق ڈار ہی آئی ایم ایف سے اپنی شرائط منواسکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں