پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے کیا شرط عائد کر دی؟ فواد چوہدری کا اعلان

لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا جائے تو پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں واپسی کیلئے تیار ہے۔

 

 

انہوں نے کہا کہ لیکشن فریم ورک کے لیے ایوان میں جا کربات کرنےکو تیار ہیں، انتخابی اصلاحات کا بل ابھی تک مؤخر ہے اس پر بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ تمام چیزوں پربات چیت اور سیاسی جماعتوں کے مابین باہمی رابطہ ضروری ہے، وزیراعظم اسمبلی تحلیل ہونےکی تاریخ کا اعلان کریں توباقی سب کچھ ممکن ہے۔الیکشن کمیشن کو ایک آزاد الیکشن کمیشن کی حیثیت میں واپس لانا ہے۔ راجہ ریاض کے نامزدکردہ ‘الیکشن کمیشن’ کے تحت تو انتخابات نہیں کروائے جاسکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں