موجیں ہی موجیں، سونے کی خریداروں کیلئے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی

کراچی(پی این آئی)موجیں ہی موجیں، سونے کی خریداروں کیلئے خوشخبری، فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔۔۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہو گئی۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے اور فی تولہ قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 300 روپے ہے۔

 

10 گرام سونے کی قدر 685 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 17 ہزار 713 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 6 ڈالرز کم ہوکر 1849 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں