عمران خان کو ملاقات میں کیا باور کرایا گیا؟ سینئر اینکر پرسن کا حیران انگیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی و تجزیہ کار نصر اللہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں حکومت الیکشن کا اعلان کرے گی ، لیکن عمران خان کیساتھ جو بات چیت ہوئی ، عمران خان کو یہ باور کرانا مقصود تھا کہ آپ ہر بات پر ڈٹ کر اپنی مرضی کروانا چاہتے ہیں وہ نہیں چلے گی ۔ انکا کہنا تھاکہ میں کاشف عباسی کی اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ شیلنگ ہوئی ہے لیکن آپ کو یاد ہو گا کہ تحریک انصاف نے کہا تھا کہ اگر کہیں شلنگ ہوئی ،

گرفتاریاں ہوئیں تو پورا ملک بند کر دیں گے ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ لاہور کا ایک چوک تک بند نہیں کیا جا سکا ، ان کے اراکین اسمبلی دس ، دس لوگ لے کر باہر نکلے ،لبرٹی چوک میں حکومت جانے کے بعد جہاں دو اڑھائی ہزار لوگ جمع ہوئے تھے وہاں اب سات سے آٹھ سو افراد کر سکے اس کا مطلب یہ ہے کہ جب انہوں نے حکومت کو چیلنج جب کیا حکومت نے ثابت کر دیا کہ آپ کو روکنا چاہیں تو روک سکتے ہیں ۔ نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ عمران خان سے جو بات چیت ہو رہی ہے

جو ان کے ساتھی بات چیت کر رہے ہیں ان سے کہا جار ہا ہے کہ ضمانت کو ن دے گا ، الیکشن کے بعد جو رزلٹ ہو نگے کیا عمران خان اس کو تسلیم کریں گے ،وہ خود ضمانت دینے کو تیار نہیں تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close