پاکستان کی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

کراچی(آئی این پی) عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 6ڈالر جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 400روپے کی کمی ہوئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کی کمی سے 1852ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 400روپے اور 343روپے کی کمی واقع ہوئی۔

قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 143200روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد 122771 روپے کی سطح پر آگئی ہے، تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1590 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1363.16 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں