ن لیگ کسی سے خوفزدہ نہیں اور نہ ہی الیکشن سے بھاگ رہی ہے، ن لیگی لیڈر نے خبردار کر دیا

سانگلہ ہل (آئی این پی)وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کسی سے خوفزدہ نہیں ہے اور نہ ہی الیکشن سے بھاگ رہی ہے،ہماری پارٹی آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے قیام کی افواہیں بے بنیاد ہیں ،تحریک انصاف نے ساڑھے تین سال میں ملکی معیشت کو بری طرح تباہ کردیا ہے مسلم لیگ ن کی حکومت صرف 25 دنوں میں اس خراب صور ت حال کو تبدیل نہیں کر سکتی۔

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے متعدد بار قرضہ لیا جو اپنی حکومت میں ملکی معیشت کو مستحکم نہیں کرسکی انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کسی سے خوفزدہ نہیں ہے اور نہ ہی الیکشن سے بھاگ رہی ہے،ہماری پارٹی آزادانہ اور منصفانہ الیکشن کرانا چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نگران حکومت کے قیام کی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کیلئے ملکی معیشت کو سنبھالنا بہت مشکل ہوگا اور پی ایم ایل این مضبوط معیشت کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔انہوں نے قانون پر عمل نہ کرنے پر عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے آئین کی خلاف ورزی کی جس سے جمہوری عمل کمزور ہوا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close