اسلام آباد (پی این آئی)سینئر سحافی و تجزیہ کار اسد کھرل نے دعویٰ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمبلی کی تحلیل کا مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر اسد کھرل نے اپنے ایک ٹویٹ میں دعویٰ کیا “ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت قانون کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیاہے،سمری جلد صدر پاکستان کو بھجوائی جائے گی۔”انہوں نے مزید کہا “سناہے کوئی تقریر بھی لکھی جارہی ہے ،سکرپٹ رائٹر کون ہوگا ، تقریر کے مندرجات پر منحصر ہوگا کہ ہوگی یا نہیں،سمجھ آئی۔”
بڑی خبر
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے وزارت قانون کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے کیلئے مسودہ تیار کرنے کا حکم دے دیاہے،سمری جلد صدر پاکستان کو بھجوائی جائے گی
سناہے کوئی تقریر بھی لکھی جارہی ہے ،سکرپٹ رائٹر کون ہوگا ، تقریر کے مندرجات پر منحصر ہوگا کہ ہوگی یا نہیں،سمجھ آئی— Asad Kharal (@AsadKharal) May 17, 2022
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں