خاتون کو زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے والا ساتھی ملزمہ سمیت گرفتار، شناخت سامنے آ گئی

کراچی(آئی این پی) وومن پولیس اسٹیشن لیاقت آباد نے خاتون سے زیادتی کے بعد بلیک میل کرنے والے ملزم کو خاتون ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ وومن پولیس اسٹیشن لیاقت آباد میں زیادتی کا شکار ہونے والی ایک خاتون نے افسران کو درخواست دی جس میں کہا گیا کہ ملزم نے شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعدازاں اپنی خاتون آفس کولیگ کے ہمراہ بلیک میل کرتا رہا اور ویڈیو وائرل کرنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے درخواست پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان ولد اویس کو خاتون ساتھی انجم سمیت گرفتار کرلیا۔ خاتون کی درخواست پر وومن پولیس نے اے ایس پی لیاقت آباد سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم فیضان ولد محمد اویس کو ساتھی ملزمہ انجم سمیت حیدرآباد سے گرفتار کیا۔وومن پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 2022/3 دفعہ 376،506،34/504 کے تحت درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close