ہول سیل مارکیٹ میں گندم 8 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی، آٹا کتنا مہنگا ہوا؟ جانیئے

کراچی (پی این آئی) صوبہ سندھ میں گندم اور آٹا مہنگا ہو گیا ہے اور ہول سیل مارکیٹ میں گندم 8 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی ہے۔ مارکیٹ ذرائع کے مطابق ہول سیل مارکیٹ میں گندم کی قیمت اضافے کے بعد 67 روپے کلو ہوگئی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں گندم 3 روپے اضافے کے بعد 70 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق فلورملز نے 10 کلو آٹے کا تھیلا 50 روپے مہنگا کرکے 725 روپے کا کردیا۔ ذرائع کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا 5 روپے، فائن آٹا 4 روپے اور چکی کا آٹا 4 روپے مہنگا ہوا ہے۔

حالیہ اضافے کے بعد کراچی میں ڈھائی نمبر آٹا 80، فائن آٹا 85 اور چکی کا آٹا 90 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں