پیٹرول 20روپے سستا، مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(پی این آئی) پیٹرول 20روپے سستا،مشکل وقت میں عوام کیلئے بڑی خوشخبری ۔۔۔ حکومت کی جانب سے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ کم آمدن طبقے کیلئے سستے پیٹرول کی اسکیم شروع کیے جانے کا امکان ہے۔حکومتی ذرائع کے مطابق اسکیم آئندہ چند ہفتوں کے اندر شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) پمپس پر مارکیٹ سے 20 روپے لیٹر تک سستا پیٹرول دستیاب ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ موٹرسائیکل نمبر اور شناختی کارڈایس ایم ایس کرنے پرکوڈ ملے گا جبکہ فنڈز مختص ہوتے ہی اسکیم شروع کردی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں