وزیراعظم نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا، شہبازشریف کاروائی کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کے خطاب کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کے قومی اداروں کے خلاف سازشی بیانیہ گھڑنے والا اصل میں میر جعفر اور میر صادق ہے، ایبٹ آباد میں آج ریاست پاکستان، آئین اور قومی اداروں کو چیلنج کیاگیا، قانونی کارروائی کریں گے ، عمران نیازی سیاست نہیں سازش کررہا ہے، یہ سازش پاکستان کے خلاف ہورہی ہے ایک شخص کی انا، تکبر ،

جھوٹ پر پاکستان قربان نہیں کرسکتے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے عمران نیازی نے پاکستان کی معیشت ڈبونے کی سازش کی، اب خانہ جنگی کرانے کی کوشش کررہا ہے عمران نیازی کی ملک میں خانہ جنگی کرانے کی سازش کچل دیں گے عمران نیازی آج کے دور کا میر جعفر اور میر صادق ہے جو پاکستان کو لیبیا اور عراق بنانا چاہتا ہے میرصادق کے ساتھ بھی صادق لگا ہوا تھا جس طرح عمران نیازی کو سرکاری صداقت کا سرٹیفکیٹ ملا تھا عمران نیازی اسی تھالی میں چھید کررہا ہے

جس میں اُس نے کھایا پاکستان کے بائیس کروڑ عوام، آئین اور قومی ادارے ایک شخص کے غلام نہیں عمران نیازی عوام کو اپنا غلام بنانا چاہتا ہے۔ شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اسے پاکستان کا ہٹلر نہیں بننے دیں گے عمران نیازی نے بہت جھوٹ بول لیا، اب اسے سچائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں