سابق وزیر اعظم نوازشریف لندن، ن لیگ کی قیادت اور رہنماؤں میں سے اکثریت لاہور میں عید منائے گی

لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد و سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف لندن میں جبکہ (ن)لیگ کی قیادت اور رہنماؤں میں سے اکثریت لاہور میں عید منائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف اپنے سمدھی اسحاق ڈار،بیٹوں حسن نواز، حسین نواز، بھتیجے سلمان شہباز کے ہمراہ لندن میں عید منائیں گے

جبکہ مسلم لیگ (ن)کے صدر و وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف، مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز شریف اور کیپٹن (ر)محمد صفدر اورپارٹی رہنما خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق،مجتبیٰ شجاع الرحمان، ملک افضل کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر اور فیصل سیف کھوکھر، شائستہ پرویز ملک، علی پرویز ملک، عامر خان، رانامبشراقبال اوروحید عالم خان لاہورمیں جبکہ رانا ثنا اللہ خان فیصل آباد اوروفاقی وزیر خواجہ آصف سیالکوٹ میں عید منائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close