معاشی تعاون کے ایجنڈے پر کام شروع، وزیراعظم شہبازشریف سے عرب امارات کی معاشی ٹیم آج ملاقات کرے گی

لاہور (آئی این پی) وزیراعظم شہبازشریف سے عرب امارات کی معاشی ٹیم آج بروز منگل کو ملاقات کرے گی۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاشی سرگرمیاں تیز کرنے سے متعلق تجاویز پر غور ہوگا۔وزیراعظم شہباز شریف وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے،

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق بات چیت ہو گی، وفد کو پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق ماحول اور پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا، توانائی، معاشیات، پٹرولیم انڈسٹری کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت ہوگی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close