مونس الہیٰ نے ق لیگ میں چوہدری شجاعت حسین کی اتھارٹی کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری الہیٰ کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ ان کی پارٹی ق لیگ میں چوہدری شجاعت حسین حتمی اتھارٹی ہیں، اُن کی مرضی کے بغیر میں کوئی کام نہیں کرتا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کے دوران مونس الہٰی نے کہا کہ وقت کے ساتھ چیزیں تبدیل ہوتی ہیں، خاندانوں میں اختلاف رائے ہوتا ہے، چوہدری شجاعت اب بھی حتمی اتھارٹی ہیں۔

مونس الہیٰ نے کہا کہ طارق چیمہ تو ہمارے بزرگ ہیں اور ساتھی ہیں، سالک حسین نے وقتی طور پر فیصلہ کیا ہے، دونوں ہی ہمارے ساتھ آجائیں گے۔ ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ پتا نہیں زرداری صاحب نے کس بچے کا ذکر کیا ہے، اہل گجرات ن لیگ کو صرف اُس وقت پسند ہیں، جب وہ ساتھ ہوں، خلاف ہوں تو انہیں پسند نہیں۔ مونس الہیٰ کی کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی سے استعفے کا فیصلہ پی ٹی آئی کو کرنا ہے، ہم تو فیصلے کا ساتھ دیں گے، عمران خان کے لانگ مارچ میں شریک ہوں گے، ہر چیز میں ان کے ساتھ ہے۔ مونس الہٰی نے یہ بھی کہا کہ خط میں نے دیکھا نہیں، اگر دیکھتا بھی تو ٹی وی پر آکر ڈسکس نہیں کرتا، اگر خان صاحب کہہ رہے ہیں تو ایسا ہی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے پوری اسمبلی ڈپٹی اسپیکر کے حوالے کردی، پنجاب اسمبلی میں الیکشن کے روز جو ہوا وہ سب نے دیکھا، چیف منسٹر کا الیکشن ہاؤس میں منظوری سے ہوتا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں